ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور کے قریب تراسی نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار کار کی آٹو رکشہ سے ٹکر؛ آٹوڈرائیورسمیت دو شدید زخمی

کنداپور کے قریب تراسی نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار کار کی آٹو رکشہ سے ٹکر؛ آٹوڈرائیورسمیت دو شدید زخمی

Sat, 19 Dec 2020 17:21:54    S.O. News Service

کنداپور 19 ڈسمبر (ایس او نیوز) کنداپور کے قریب تراسی جنکشن نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار کار اور آٹو رکشہ کے درمیان ہوئی ٹکر میں آٹو ڈرائیور سمیت آٹو پر سوار ایک مسافر شدید زخمی ہوگیا جنہیں کنداپور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

زخمیوں کی شناخت  پرتاپ کراسٹا (27) اور آٹو ڈرائیور گنیش پجاری (31) کی حیثیت سے کی گئی  ہے،  تراسی رکشہ اسٹائنڈ سے آٹو پر سوار ہوکر وواری کے پرتاپ کراسٹا اپنے گھر جارہے تھے کہ  بھٹکل سے کیرالہ کی طرف جانے والی ایک تیز رفتار ایرٹیکا کار آٹو سے ٹکرا گئی۔ حادثہ سنیچر دوپہر قریب ایک بجے پیش آیا۔  بتایا گیا ہے کہ آٹو تراسی جنکشن سے سروس روڈ پر جانے کےلئے ہائی وے پر ہی رُکا ہوا تھا، جس کے دوران کار تیزی کے ساتھ آٹو سے ٹکراگئی۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ آٹو کو کافی  زیادہ  نقصان پہنچا ہے جبکہ کارکے اگلے حصے کو بھی شدید نقصان ہوا ہے۔ حادثہ کے فوری بعد مقامی لوگوں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا ، جبکہ  حادثہ پر ناراض لوگوں نے کچھ  دیر کےلئے ہائی وے کو جام کردیا۔ مگر  بعد میں گنگولی پولس جائے وقوع پرپہنچ گئی اور ہائی وے کو سواریوں کے لئے کھولتے ہوئے  حالات پرقابو پالیا۔

حادثے کے تعلق سے گنگولی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 


Share: